Author: Malik Usman

  • sad poetry

    sad poetry

    میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس

    خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں


    آج کے بعد عشرتِ مجلس، شام و غم کہاں؟

    دل نہ لگے گا تیرے بعد، پر تیرے بعد ہم کہاں


    یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


    میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس

    خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں


    جو گزاری نہ جا سکی ہم سے

    ہم نے وہ زندگی گزاری ہے


    تیغ بازی کا شوق اپنی جگہ

    آپ تو قتل عام کر رہے ہیں


    وہ سانحے بھی ہوئے، شام آشیانوں کو

    لوٹ کر آئے، پرندے تو پیڑ تھے ہی نہیں۔


    کچھ خواب ادھورے رہ جائیں تو بہتر ہے

    ہر تعبیر بھی دل کو سکون نہیں دیتی


    ہم سے بچھڑ کر بھی کہاں خاموش ہوا،

    ہر خاموشی میں اُس کی چیخ سنائی دیتی ہے